|
مصر پر صبح نو طلوع ہو رہی ہے جماعت اسلامی صدر مبارک کے مستعفی ہونے اور مصر پر چھائے ہوۓ گذشتہ بحران کے خاتمے کے لیے اپنے تمام اختیارات کو مسلح افواج کی سپریم کونسل کے سپرد کرنے کو درست راہ پر ایک مثبت قدم شمار کرتی ہے، اگرچہ مصری عوام کے مسلسل اور باربار مطالبے کے باوجود اس اقدام میں بہت زیادہ تاخیر ہوئی۔
اور جماعت اسلامی مسلح افواج کی سپریم کونسل کو یہ دعوت دیتی ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے تمام سیاسی طاقتوں اور مظاہرین کے نمائندوں کے ساتھ سنجیدہ قومی بات چیت شروع کرے۔
اور وہ مصری عسکری ادارے کے ملکی استحکام اور مصری عوام کے مفادات کی نگرانی کے لیے قومی رول کی ستائش کرتی ہے۔
علاوہ ازيں تحریر اور مصر کے دیگر چوکوں میں ان مظاہرین کے ساتھ مکمل تعاون کرتی ہے جنہوں نے مصری عوام کے منصفانہ مطالبات کے حصول اور حریت ، انصاف و مساوات کی خاطر ان کے جائز جذبات کی تعبیر کے لیے شاندار قربانیاں رقم کیں۔
جماعت اسلامی مصر
جمعہ 11 فروری 2011
مصر زندہ و پائندہ آباد
فجر جديد يطل على مصر UR
بيانات -
|