English - عربي
  صفحہ اول ويب سائٹ ہم سے رابطہ زائرين کا ريکارڈ
  فتوے -: روزے دار كا بواسير وغيرہ كے ليے مرہم اور كريم استعمال كرنا - فتوے -: کسی شخص نے فجرکے بعد یہ گمان کرکے کہ ابھی اذان نہیں ہوئی سحری کھا لی اس کا کیا حکم ہے؟۔ - فتوے -: چاند ديكھنے كا حكم - فتوے -: سيكسى سوچ كے نتيجہ ميں منى كا انزال ہونے سے روزہ باطل ہو جائيگا؟۔ - فتوے -: روزے كى حالت ميں ناك كے ليے سپرے استعمال كرنا - نخلستان اسلام -: فصل کاٹنے کا وقت قریب آگیا - نخلستان اسلام -: نجات کی کشتی قریب آگئی -  
ووٹ ديں
مغرب کی اسلام دشمنی کے اسباب میں سے ہے؟
اسلام اور مسلمانوں سے نفرت
صحیح اسلام سے عدم واقفیت
تطبیق اسلام کی صورت میں غیراخلاقی خواہشات پر پابندی
تمام سابقہ اسباب
سابقہ را? عامہ
ملاقاتيں -

میں مرنے سے پہلے اپنے بیٹے محمد کو دیکھنا چاہتی ہوں

ام خالد اسلامبولی کے ساتھـ ھمارے انٹرویو کا چوتھا اور آخری حصّہ

محترمہ ام خالد اسلامبول? ڈاکٹر ناجح ابراہیم کو ان سے انٹرویو لینے کا شرف حاصل ہوا۔۔ بسا اوقات بعض لوگ ایسا سوچتے ہوں گے کہ ام خالد دیگر انسانوں سے مختلف ہیں یا وہ اپنے بیٹوں، پوتوں کی خواہشمند نہیں ہیں کیونکہ وہ بہت صبردار،اجرکی طلب گار اور خوش ہیں حقیقت یہ ہے کہ ام خالد یہ ایک ایسی انسان ہیں جنھوں نے اس دین کی ذمہ داری اپنے سر پر لی اور ان کی مضبوطی پرمضبوطی ، طاقت پرطاقت ،صبرپرصبر اسی وجہ سے آئی۔

حقیقت میں اسلام نے ان کی شخصیت کو اجاگر کیا جس طرح کہ حضرت خنساء رضی اللہ تعالی عنہا کی شخصیت کو اجاگر کیا تھا۔انہوں نے اپنے سگے بھائی کے قتل پر گھبراہٹ وبے چینی کے بجاۓ صبر کا مظاہرہ کیا اور جس وقت ان کے چاروں بیٹے جنگ یرموک میں شھید ہوئے اس وقت اللہ سے رضامندی ظاہر کی یہاں تک کہ انھوں نے کہا اللہ کا شکر ہے جس نے ہم کو ان سب کی شہادت کا شرف بخشا اور میں اللہ سے دعا گوہوں کہ ہم کو بھی ان سے ملا دے۔

بے شک ام خالد ایک ماں اور ایک دادی کی طرح اپنے بیٹوں اور پوتوں کی خواہش مند ہیں اور ان پر خوف کھاتی ہیں جس طرح سے کوئی ماں یا دادی خوف کھاتی ہے اور ان سے مطمئن ہونا چاہتی ہیں اور امید کرتی ہیں کہ وہ اپنے بیٹے محمد اور ان کے بیٹوں کو مرنے سے پہلے سرمہ لگائیں۔اور ان کے ہمراہ امن وشانتی، سنجیدگی وسکون، دینی عافیت کے ساتھـ اور اسی طرح دنیا میں اہل وعیال مال ودولت کے ساتھـ زندگی گزاریں۔

اسلامی تحریک کے کارندے ان کا گھرانہ ان کی مائیں اور ان کی بیویاں بھی دیگر لوگوں کی طرح سے انسان ہیں بہرے یا پتّھر نہیں جن کے پاس کوئی احساس نہیں، یہ لوگ کسی انسان سے نہ ڈرتے ہیں اور نہ کوئی بشری تشویش ان پر دھاوا بولتی ہے اور نہ ہی کوئی انسانی فطری خواہشات ان کو لپیٹ میں لیتی ہے۔

اور اب پیش ہے اللہ اور اپنے آپ کے ساتھـ اور دیگر لوگوں کے ساتھـ سچّائی سے پیش آنیوالی پیاری ماں ام خالد اسلامبولی کے ساتھـ ہمارے انٹرویوکا آخری حصّہ۔

آپ نے اس سے پہلے ذکر کیا تھا کہ آپ اپنے شوہر کی دیکھـ بھال کے لۓ مصرواپس آئیں تھیں۔۔۔ اگر ایسی بات نہ ہوتی تو آپ اپنے بیٹے محمد اسلامبولی کو نہ چھوڑتیں؟۔

ہاں۔۔۔ ہمارے شوہر جناب احمد اسلامبولی بہت سخت بیمار تھے اور ان کو میری بہت ضرورت تھی اور وہ روزمرہ کی دیکھـ بھال کے محتاج ہوگۓ تھے اور خاص طور پر گردہ کے ناکام ہوجانے کے بعد، اور ان کی معقول دیکھـ بھال کے لئے ایک خاص جگہ ٹھہرا دیاگیا۔

آپ کے شوہر احمد کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟۔

ہمارے شوہر صبرکرنے میں اور تکلیف برداشت کرنے میں پہاڑ کی مانند تھے۔

اور اپنے سارےدوست واحباب سےالگ ہوگئے تھے تاکہ ان لوگوں کے لئے ضرر کا سبب نہ بنیں۔

ان کے آخری وقت میں صحت کے ان حالات میں ان کے تئیں آپ کا کیا دور تھا؟۔

میں ان کے سامنے نمازپڑھتی تھی تاکہ وہ گردے کی ناکامی کی اس سخت بیماری میں نمازکو یاد کریں وہ میری نمازمیں سوتے ہوۓ غور کرتے تھے وہ کسی بھی طرح حرکت نہیں کرسکتے تھے تووہ اشارے کے ساتھـ نمازپڑھتے تھے اورمیں ان کے ساتھـ اللہ تعالی کا قول دہراتی رہتی تھی (يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ{27}ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً{28}فَادْخُلِي فِي عِبَادِي{29} وَادْخُلِي جَنَّتِي{30}) (الفجر:27-28) "اے اطمینان والی روح تو اپنے رب کی طرف لوٹ چل اس طرح کہ تو اس سے راضی وہ تجھـ سے خوش۔ پس میرے خاص بندوں میں داخل ہو جا۔ اور میری جنت میں چلی جا۔" اور وہ پسند کرتے تھے کہ میں خاص طور پر یہ آیت ان کے سامنے دہراتی رہوں اور وہ اس سے بہت خوش ہوتے تھے، میں چاہتی تھی کہ میں ان کو اپنے گھر لے جاؤں لیکن میرے سارے خاندان نے مجھـ پر اعتراض کیا تو میں نے ان کی بات تسلیم کرلی یہاں تک کہ خود(شوہر) نے مجھـ سے گھر جانے کا مطالبہ کیا۔

میں نے ان کے علاج کرنیوالے ڈاکٹر سےکہا: وہ گھر جانا چاہتے ہیں ہاسپٹل میں رکنا نہیں چاہتے، تو ڈاکٹر نے ہم سےکہا: وہ ایسی چیزیں جانتے ہیں جوہم نہیں جانتے اپنی زندگی کے اس مشکل گھڑی میں وہ کیا چاہتے ہیں وہ ہم سب سے بہتر جانتے ہیں اور وہ ان چیزوں کو محسوس کررہےہیں جو ہم محسوس نہیں کرپارہے ہیں۔

اور حقیقت میں، میں ان کو گھر لے گئی، گھر میں 3/دن تک تھے پھر اللہ نے ان کو وفات دیدی (ان پر اللہ کی رحمت ہو)

اے میری ماں! کیا آپ اپنے شوہر جناب احمد اسلامبولی رحمہ اللہ کے زندگی کے آخری لمحات کو ہمارے لئے بیان کرسکتی ہیں؟۔

ہاں۔۔۔ ان کو اپنی آخری بیماری میں میری بہت ضرورت تھی اورمیں سدا ان کے ساتھـ رہتی تھی ان کو چھوڑتی نہیں تھی۔۔۔ انھوں نے اپنی وفات کے دن میری طرف ہاتھـ سے اشارہ کیا "جس کا مطلب تھا آئیے اور بیٹھئے اور میرے بغل میں نماز پڑھئے" یہاںتک کہ وہ نمازنہ بھولیں۔

اور ضروری تھا کہ میں روزانہ ہر نماز ان کے ساتھـ پڑھتی اور ان کو یہ کلمات پڑھنےکےلئے کہتی "اللہ میرا رب ہے، اسلام میرادین ہے، محمد صلی اللہ علیہ وسلم میرے نبی ہیں، قرآن میرا امام ہے اور کعبہ میرا قبلہ ہے" اس کے بعد میں نے ان سے کہا"میں اب نمازپڑھنے جارہی ہوں، میں مغرب کی نمازپڑھ رہی تھی اور آخری تشھد میں میں نے دیکھا کہ ان کا سر میرے کندھے پرآرکا میں نے اپنے کندھے پر ایک وزنی بوجھـ محسوس کیا میرے ہاتھـ تھرتھراگۓ اور میں تشھد پڑھتی رہی جب فارغ ہوئی تو ان کی طرف متوجہ ہوئی دیکھا کی وہ میرے کندھے پر ہنستے ہوۓ اللہ کو پیارے ہوگۓ وہ میرے ساتھـ نمازپڑھ رہے تھے، تو میں نے بچوں کوآوازدی اور ان سے کہا آؤ اور اس کمرے میں فرشتوں سے سلام کرو تو ان سب نے ان کی طرف دیکھا وہ مسکرارہے تھے ان کی آنکھوں اور منہ کوکھولا پھر ڈھانپ دیا "انا للہ وانا الیہ راجعون"۔

ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں اپنی رحمتوں کے سائے میں جگہ دے اور اپنی کشادہ جنتوں سے نوازے۔

اتنی مشقت اور بیماری کے باوجود وہ آپ سے چاہتے تھے کہ آپ اپنے بیٹے محمد کے ساتھـ رہیں؟۔

میں ان کی وجہ سے جب بھی مصر آنے کی کوشش کرتی تھی مجھـ سے کہتے تھے: محمد کو اکیلے چھوڑکر مت آئیے اس پر بہت زیادہ خوف کھاتے تھے۔ اور مرض الموت میں ہم نے ان کی طرف اشارہ کیا اور ان سےکہا : محمد آپ سے سلام کرنے آئے گا۔۔۔ کہا: نہیں، نہیں، نہیں، اور اپنے ہاتھـ سے اشارہ کیا کہ وہ نہ آئے۔۔۔ تو میں نے ان سے کہا وہ آپ کے بھتیجے کا لڑکا محمد۔۔۔ تو مطمئن ہو گئے اس لئے کہ وہ اپنے بیٹے محمد پر بہت زیادہ ڈرتے تھے کہ وہ آئے اور اس کے لۓ کوئی مصیبت کھڑی ہوجاۓ کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اس کا موقف بہت سخت ہے۔

کیا انھوں نے آپ سے اپنے بیٹے محمد کو دیکھنے کے بارے میں کبھی بات کی؟۔

ان کی خواہش تھی کہ محمد کو دیکھیں۔۔۔ اور وہ ہمیشہ کہتے تھے کہ وہ سیدنا یوسف ہوگۓاپنے والد سے کتنے سال غائب ہوگۓ۔۔۔ پھر ان کی طرف واپس آگۓ۔

اے میری ماں آپ تو بہت ہی زیادہ سخت اور پرآشوب مواقف سے گزریں ہیں۔۔۔ خالدکی موت اورمحمد کا سفر کرنا پھر اس کے خلاف حکم صادر ہونا اور آپ کے خاوند رحمہ اللہ کا وفات پانا یہ ساری کی ساری ہولناکیاں آپ نےکیسے برداشت کیں؟۔

میں نے اپنے اور اپنے رب کے درمیان صبر وایمان پر ڈٹے رہنے کا عھد کیا ہےاور جب بھی میں کسی طرح کی کمزوری کا احساس کرتی ہوں یا میرا وجود ڈگمگاتے ہوۓ دکھتا ہے تو میں خود ہی لوٹ کر اپنے نفس کو اللہ کا یہ قول یاد دلاتی ہوں (قُل لَّن يُصِيبَنَا إِلاَّ مَا كَتَبَ اللّهُ لَنَا هُوَ مَوْلاَنَا وَعَلَى اللّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ) (التوبہ:51) "آپ کہہ دیجئےکہ ہمیں سوائے اللہ کے ہمارے حق میں لکھے ہوئے کہ کوئی چیز پہونچ ہی نہیں سکتی" اور اپنے نفس سے کہتی ہوں" میرے سارے احباب چلے گۓاور اللہ کے سوا میرا کوئی باقی نہ رہا۔۔۔ اور میں اللہ کے ساتھـ صبر کا عھد نہیں توڑسکتی کیونکہ عمر کا بہت کم حصّہ اب باقی رہ گیاہے۔

کیا آپ کو ایسا کوئی کٹھن موقف یاد ہے جو اس کے بعد آپ کے ساتھـ پیش آیاہو؟۔

ایک مرتبہ افغانستان میں ایسا ہوا کہ ہم لوگوں کو پانی نہیں مل رہا تھا اور کنویں سب سوکھے ہوۓتھے تو امیرالمؤمنین ملا محمد عمرنے کہا اللہ رب العالمین کے لئے جانور ذبح کرو اور اس کو فقیروں میں تقسیم کرو۔۔۔ کیا آپ لوگ یقین کرسکتے ہیں ابھی رات آنے بھی نہ پائی تھی کہ پانی برس پڑا اور سارے کنویں بھر گۓ یہ اللہ رب العالمین کی نشانیوں میں سے ایک نشانی تھی۔

کیا اس کےآگے پیچھےکےاوقات میں آپ کو اور بھی کوئی چیز یاد ہے؟۔

ہاں۔۔۔ روس نے امریکہ کو ہتھیاروں کی جگہوں کےبارے میں جو صحرا میں موجود تھی مخبری کردی اور انہیں اس کا نقشہ بھی دیدیا تو امریکی جہازآۓاور صحرا میں میزائلوں کی بارش کردی تاکہ سارے ہتھیاروں کو تباہ کردیں جو چھپائے ہوئے تھےلیکن ان میزائلوں نےزمین سے پانی کے چشمے بہا دیئے اورمجاھدین کے لۓ ہتھیاروں کی جگہوں کا انکشاف کردیا ان ہتھیاروں کو کوئی نقصان نہیں پہونچا تو مجاہدین نے انھیں اپنا لیا۔

آپ ایک عظیم ماں ہیں۔۔۔ تو آپ کی ماؤں اور بیویوں کے لۓ کیا نصیحت ہے؟۔

ان دنوں ماں پر ایک بہت بڑا بوجھـ ہے۔۔۔ آدمی سارا کا سارا دن روزی روٹی کی تلاش میںباہر نکلتا ہے اور ایک کام کے علاوہ بہت سارے کام کرتا ہے تاکہ روزی روٹی فراہم کرسکے تو پرورش کی ساری ذمہ داری ماں پر آجاتی ہے پھراس پر ضروری ہے کہ بچوں کی اچھی طرح پرورش کرے کیونکہ یہ بچے ہمارے پاس اللہ کی امانت ہیں۔

اللہ رب العالمین نے ہم سب کو اپنی عبادت کے لۓ پیدا کیا ہے اوربچوں کی تربیت ایک عبادت ہے ماں پر ضروری ہے کہ وہ بچوں کا خیال کرے۔۔۔ اور ان کو اچھے برے کی تمیز سکھائے اورہمیشہ ان کے ساتھـ رہے ان کو کبھی تنہا نکلنے کا موقعہ نہ دے۔

اس پر یہ بھی ضروری ہے کہ اپنے شوہر کے لئے گھر کو ہر قسم کے مشاکل جو آج کل ہم لوگ سن رہے ہیں ان سے دوررکھے۔۔۔ جیسے کہ بیوی اور سوکن کے درمیان اختلاف، اسی طرح اپنے شوہرکے ساتھـ اختلاف اوراسی طرح کی دیگر چیزیں۔

آپ کے سب سے پسندیدہ القاب کیا ہیں؟۔

 ڈاکٹر/عمر رحمہ اللہ -اللہ ان کو قید سے رہائی دے- جب ہم کو عدالت میں دیکھتے تھے تو کہتے تھے کہ یہ اس زمانے کی خنساء ہیں۔ اور وہاں مصر سے باہر کے بھی کچھـ لوگ تھے جو ہم کو ذات النورین (دو نور والی) کہتے تھے اس سے ان کا مطلب تھا خالد اور محمد۔ اور میں بخدا ان سب صفات سے کمتر ہوں بلکہ میں آپ لوگوں کو یہ ساری باتیں بتانے کے بعد شرمندہ بھی ہوں میں نے اپنے نفس سے کہا کیوں اپنے بارے میں لوگوں کو بتاتی ہو؟۔ اور میں ڈرتی ہوں کہ کہیں اللہ میرا عمل قبول نہ کرے۔۔۔ ڈرتی ہوں کہ میرا عمل رائگاں نا ہو جائے یا ریاکاری میں آجائے اور میں نے کہا کہ اے کاش! میں نے یہ ساری باتیں نہ بتائی ہوتیں۔

اپنی ساری زندگی مشاکل سے دو چار ہونے کے باوجود کیا آج کل آپ نیک شگون لیتی ہیں؟۔

 میں ہمیشہ نیک شگون لیتی ہوں اور میرا عقیدہ ہے کہ کافروں کے نا چاہنے کے باوجود اسلام پھیلنے والا ہے۔۔۔ یہ وقتی پریشانیاں اور غفلت جس سے آج کل مسلمان دوچار ہیں آپ کو دھوکے میں نہ ڈالے۔

بیشک اسلام لا محالہ آنیوالا ہے ہم پر ضروری ہے کہ ہم صرف اپنے دین کو مضبوطی سے تھامے رہیں۔

آسودگی و فارغ البالی کے چکر میں نہ پڑیں یہی چیز مصیبت کی جڑ ہے۔

کہاں ہم اور کہاں عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا زمانہ جو سوتے تھے اور ڈرتے تھے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی چوپایہ راستے میں بھٹک رہا ہو۔۔۔ اللہ آپ کی اور سارے مسلمان بچوں کی حفاظت و دیکھـ بھال کرےاور اسلام و مسلمانوں کی مدد کرے۔

اللہ رب العالمین نے فرمایا ہے"عمل کرو"ہمارے اوپر ضروری ہے کہ ہم نیک عمل کریں ایک دوسرے کے اندر احساس پیدا کریں اور ضروری ہے کہ بچوں کی خصوصی دیکھـ بھال کریں۔

اے ام خالد! اللہ آپ کی عمردرازکرے۔۔۔ کیا ان دنوں آپ نے وصیت لکھنے کے بارے میں نہیں سوچا؟۔

ہاں اے میرے بیٹے! اس کے بارے میں سوچا ہے اور آپ لوگ سب سے بہتر ہیں جو مجھـ سے میری وصیت لکھـ سکتے ہیں اور میں اس کو ملخصا یوں بیان کرہی ہوں۔

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

جو کچھـ میں کہہ رہی ہوں اس میں اللہ رب العالمین سے ڈرتی ہوں۔۔۔ اور میں اپنے آپ سے ڈرتی ہوں کہ ایسی بات کہوں جو میرے باطن کے مخالف ہو یقینا میری عمر زیادہ ہوگئی ہے اور میرا بدن کمزور پڑگیا ہے۔۔۔ اور اب میں اپنے بیٹوں کے نام یہ وصیت لکھـ رہی ہوں۔۔۔ اور یہ وصیت آپ کے ساتھـ ہمارے انٹرویو کا سب سے اچھا اختتام ہوگا۔

میں آپ لوگوں کو یہ وصیت کرتی ہوں کہ اللہ کی کتاب اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو مضبوطی سے تھامے رہو اگر آپ لوگوں نے ایسا کیا تو کبھی گمراہ نہ ہوگے، ظالموں کی طرف نہ مائل ہوں اور نہ ہی ان کے ساتھـ اٹھو بیٹھو جو شخص ان کے ساتھـ اٹھتا بیٹھتا ہے وہ یقینا انھیں میں سے ہے۔

اور اللہ سے ڈرو اے میرے بچو!۔۔۔ چھوٹے، بڑے، بوڑھے، امیر، علماء کرام، سب صبرکے ذریعے مدد طلب کرو۔اور میں تمہیں اس دن کے لئے تقوی کی وصیت کرتی ہوں جس دن اللہ کے سوا کہیں چھٹکارے کی گنجا ئش نہ ہوگی جس دن ہم اپنے معاملے کے کچھـ بھی مالک نہ ہوں گے۔۔۔ اور میں اپنے نفس کو اور آپ سب لوگوں کو تقوی کی وصیت کرتی ہوں۔اے اللہ! ہم نے پیغام پہونچا دیا،اے اللہ تو ہی شاھد(گواہ) ہے۔

اللہ کی بندی

ذات النورین (محمد اورخالد)

 

اوراس وصیت کے ساتھـ جو ہم نے ان سے نصا لکھا ہے ہمارے انٹرویوکا سلسلہ ان کے ساتھـ ختم ہوتا ہے جو کہ ہم سب کی سب سے اچھی ماں محترمہ ام خالد کی چار ملاقاتوں پر مشتمل تھی۔

ہم اللہ رب العالمین سے دعا گو ہیں کہ وہ ام خالد کی عمر درازکرے اور ان کے بیٹے محمد اسلامبولی کے ساتھـ ان کے شیرازہ کو امن وامان اور عافیت کے ساتھـ جمع کرے۔۔۔ آمین۔

أريد أن أرى ابني محمد قبل أن أموت.. ج4 والأخير من حوارنا مع أم خالد الإسلامبولي UR



ملاقاتيں -

  • اخبار
  • ہمارے بارے ميں
  • نخلستان اسلام
  • بيانات
  • مسلم خاندان
  • موجودہ قضيے
  • کتابيں
  • حادثات
  • جہاد کا حکم
  • ملاقاتيں
  • ويب سائٹ کي خدمات
  • اپني مشکلات بتائيں
  • فتوے
  • ارئين کي شرکت