English - عربي
  صفحہ اول ويب سائٹ ہم سے رابطہ زائرين کا ريکارڈ
  فتوے -: روزے دار كا بواسير وغيرہ كے ليے مرہم اور كريم استعمال كرنا - فتوے -: کسی شخص نے فجرکے بعد یہ گمان کرکے کہ ابھی اذان نہیں ہوئی سحری کھا لی اس کا کیا حکم ہے؟۔ - فتوے -: چاند ديكھنے كا حكم - فتوے -: سيكسى سوچ كے نتيجہ ميں منى كا انزال ہونے سے روزہ باطل ہو جائيگا؟۔ - فتوے -: روزے كى حالت ميں ناك كے ليے سپرے استعمال كرنا - نخلستان اسلام -: فصل کاٹنے کا وقت قریب آگیا - نخلستان اسلام -: نجات کی کشتی قریب آگئی -  
ووٹ ديں
مغرب کی اسلام دشمنی کے اسباب میں سے ہے؟
اسلام اور مسلمانوں سے نفرت
صحیح اسلام سے عدم واقفیت
تطبیق اسلام کی صورت میں غیراخلاقی خواہشات پر پابندی
تمام سابقہ اسباب
سابقہ را? عامہ
نخلستان اسلام -

رب کریم ہمیں رمضان کریم عنایت کر رہا ہے

بقلم: تراجی جنزوری۔۔ بےشک میرا رب بہت ہی کرم والا ہے۔

کریم ہے وہ رب جو تھوڑے عمل کو بھی قبول کرتا ہے اور بہت ساری لغزشات کو درگزر کردیتا ہے۔

کریم ہے وہ رب جو جنت میں کھجور کے ایک ٹکڑے کے عوض بھی داخل کردیتا ہے۔

کریم ہے وہ رب جو نابالغ بچوں کا حساب کتاب نہیں کرتا جب تک کہ وہ سن بلوغ کو نہ پہنچ جائے اور اچھے برے کی تمیز نہ کرنے لگے۔

کریم ہے وہ رب جس نے معزز انبیاء و رسول بھیجے

کریم ہے وہ رب جس نے بابرکت کتاب نازل فرمائی۔

کریم ہے وہ رب جو معزز داعیان حق سے محبت کرتا ہے۔

کریم ہے وہ رب جو ہمیں رمضان کریم سے نوازتا ہے۔

اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کرام کے بارے میں یہ ثابت ہے کہ وہ چھـ ماہ اس بابرکت ماہ کو اپنا اسوہ بناتے تھے اور باقی چھـ ماہ اللہ سے یہ امید کرتے تھے کہ وہ انہیں رمضان نصیب فرمائے۔۔۔ ان کا یہی شعار ہوتا تھا: "اے میرے پروردگار! ہمیں رمضان نصیب کر۔۔۔ اور رمضان کو ہمارے لئے قریب کردے اور اسے ہم سے قبول فرمالے"۔۔۔ صحابہ کرام اس ماہ کے احترام میں ایسا کرتے تھے۔

ماہ رمضان بڑا ہی برکت والا مہینہ ہے کیونکہ رب کائنات نے اسے ایسے اکرام سے نوازہ ہے۔۔۔ لہذا یہ انعام و اکرام کا مہینہ ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد میں اسے "مرزوق" کے نام سے جانا جاتا تھا  یعنی اس ماہ سارے لوگوں کو رزق سے نوازہ جاتا ہے اور اسی بابرکت مہینے میں وحی کی ابتداء ہوئی۔

ماہ رمضان کی پہلی ہی رات میں جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کرديئے جاتے ہیں، شیطانوں کو قید کردیا جاتا ہے اور ایک آواز لگانے والا آواز لگاتا ہے: "اے بھلائی کے طلب کرنے والے آگے بڑھ، اے برائی کرنے والے ٹھہرجا اور اللہ رب العالمین اپنی جانب سے اس ماہ کی ہرہر رات میں کتنے لوگوں کو جہنم کی آگ سے آزاد کرتا ہے"۔ ماہ رمضان کی ہرہر رات کے بارے میں آتا ہے کہ جس شخص نے ایمان اور ثواب سمجھـ کر رمضان کی راتوں میں قیام کیا تو اس کے سارے پچھلے گناہ معاف کرديئے جاتے ہیں۔

شب قدر:- شب قدر میں انعام و اکرام اپنی انتہاء کو پہنچ جاتی ہے۔۔۔ کیونکہ یہ شب قدر ہزار مہینے سے بھی بہتر ہے۔ حدیث پاک میں آتا ہے " جس شخص نے شب قدر میں ایمان اور ثواب سمجھـ کر قیام کیا تو اس کے سارے پچھلے گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں"۔

ماہ رمضان کے دنوں میں رب کریم ہمیں اپنی بےپناہ اکرام سے نوازتا ہے:-

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں شعبان کے آخری دن خطبہ دیا اور اس میں آپ نے فرمایا: "اے لوگو بےشک ایک بہت ہی بابرکت مہینے کی آمد ہے۔۔۔ اللہ رب العالمین نے اس کے دنوں میں روزے فرض کیا ہے اور راتوں میں قیام کو مستحب کیا ہے۔۔۔ جس شخص نے اس میں کسی اچھے عادت کی بنیاد پر اللہ رب العالمین کا تقرب حاصل کیا تو وہ ایسا ہے جیسے کہ کسی نے اس ماہ کے علاوہ دوسرے دنوں میں کسی فریضہ کی ادائیگی کی ہو۔۔۔ جس شخص نے اس میں کسی فریضہ کی ادائیگی کی تو وہ ایسا ہے جیسے کہ کسی شخص نے اس کے علاوہ ديگر دنوں میں ستـّرفریضوں کی ادائیگی کی۔۔۔ اس میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینے سے بھی بہتر ہے۔۔۔ یہ صبر کرنے کا مہینہ ہے۔۔۔ صبر کا ثواب جنت ہے۔۔۔ یہ تسلی دینے والا مہینہ ہے۔۔۔ یہ ایسا مہینہ ہے جس میں مؤمنوں کی رزق بڑھادی جاتی ہے۔۔۔ جس شخص نے اس میں کسی روزہ دار کو افطار کرایا تو یہ اس کے حق میں اس کے گناہوں کی مغفرت ہے اور اسے جہنم سے آزادی مل جاتی ہے۔۔۔ اسے بھی روزہ دار کے ثواب میں کسی طرح کی کمی کئے بغیر اس کے برابر ثواب ملتا ہے"۔

دن کے ساتھـ ہی سارے گناہ معاف ہوجاتے ہیں:- حدیث پاک میں آتا ہے "جس شخص نے ایمان اور ثواب سمجھـ کر رمضان کا روزہ رکھا تو اس کے سارے پچھلے گناہ معاف کرديئے جاتے ہیں"۔

رمضان کریم میں اللہ تعالی کا انعام و اکرام اس قدر بڑھـ جاتا ہے کہ اللہ رب العالمین کے راستے میں شہادت پانے کی اجر سے بھی تجاوز کرجاتا ہے۔۔۔ جس کی پہلے ہی خون کے قطرے میں مغفرت ہوجاتی ہے، وہ قبر کے فتنوں سے محفوظ رہتا ہے ، جنت میں ستـّر حـور سے شادی کرے گا، اپنے گھر کے ستـّر ایسے افراد کے لئے سفارش کرے گا جن کے حق میں جہنم واجب ہوچکی ہوگی۔ امام احمد رحمہ اللہ نے روایت کی ہے: "رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد میں دو بھائیوں نے راہ خیر میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لئے مقابلہ کیا۔۔۔ انہوں نے کوئی خیر کا ایسا دروازہ نہیں چھوڑا جس کو نہ کھٹکھٹایا ہو یہاں تک کہ ان میں سے ایک بھائی کسی غزوہ میں جام شہادت نوش کرلیا۔۔۔ پھر ایک سال کے بعد دوسرا بھائی اپنے بستر پر طبیعی موت سے اس دارفانی سے کوچ کیا۔۔۔ کسی صحابی نے انہیں خواب میں دیکھا کہ جو بھائی اپنے دوسرے بھائی سے ایک سال بعد وفات پایا تھا اسے اپنے شہید بھائی سے بھی برتر مقام حاصل ہوا ہے لہذا معاملہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کیا گیا تو آپ نے دریافت کیا: کیا دوسرے بھائی نے شہید ہونے والے بھائی کے بعد بھی سال بھر کی زندگی مزید پائی؟ تو لوگوں نے عرض کیا: ہاں اے اللہ کے رسول۔۔۔ پھر آپ نے دریافت کیا: کیا اس کو رمضان بھی نصیب ہوا تھا؟ تو صحابہ کرام نے عرض کیا کہ ہاں اے اللہ کے رسول۔۔۔ پھر آپ نے دریافت کیا: کیا اس نے روزے رکھے تھے؟ لوگوں نے عرض کیا: ہاں اے اللہ کے رسول، تو آپ نے ارشاد فرمایا: تو پھر یہ اسی وجہ سے ہے"۔

عید کا دن انعام و اکرام کا دن:- اللہ رب العالمین اپنے فرشتوں کے درمیان ہم سب کو لے کر فخر کرتا ہے اور انہیں گواہ بناتا ہے کہ اس نے ہم سب کو بخش دیا ارشاد باری تعالی ہے: (إِنَّمَا يُوَفَّى الصَّابِرُونَ أَجْرَهُم بِغَيْرِ حِسَابٍ) (الزمر:10): (صبر کرنے والوں ہی کو ان کا پورا پورا بےشمار اجر دیا جاتا ہے) اے میرے پروردگار! ہمیں رمضان نصیب کر۔۔۔ اور رمضان کو ہمارے لئے قریب کردے اور اسے ہم سے قبول فرمالے۔

الكريم يهدينا الشهر الكريم UR



نخلستان اسلام -

  • اخبار
  • ہمارے بارے ميں
  • نخلستان اسلام
  • بيانات
  • مسلم خاندان
  • موجودہ قضيے
  • کتابيں
  • حادثات
  • جہاد کا حکم
  • ملاقاتيں
  • ويب سائٹ کي خدمات
  • اپني مشکلات بتائيں
  • فتوے
  • ارئين کي شرکت