|
مصر میں قتل عام نے ہلاکو، چنگیز خان کی یاد تازہ کردی، مفتی فاروق، بوستان قادری ????? ?? جنگ - 19-8-2013 برمنگھم (پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے مرکزی قائدین چیئرمین مفتی محمد فاروق علوی ، جنرل سیکریٹری مولانا بوستان قادری ، ڈپٹی جرنل سیکریٹری حافظ محمد ادریس اور مرکزی مجلس عاملہ کے رکن ڈاکٹر محمد خالد نے ایک مشترکہ بیان میں مصر میں جاری فوجی بربریت ، معصوم بچوں ، عورتوں اور بزرگوں کو براہ راست گولیوں کا نشانہ بنانے ، ٹینکوں اور بلڈوزروں سے انسانی ہجوم کو کچلنے اور زندہ جلانے کی زبردست مذمت کی ہے۔ مفتی فاروق علوی نے کہا ہے کہ مصری عوام نے 2 سال کے اندر دستور سازی اور صدارتی انتخابات سمیت 5 بار اخوان المسلمون پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا لیکن امریکہ و مغرب کے دہرے معیار ، اسلام اور انسانیت دشمنی نے عوام کے بھرپور تائید کے باوجود اسلامی تحریکوں کو اقتدار منتقل نہیں ہونے دیا۔ مولانا بوستان قادری نے کہا کہ مصر میں گزشتہ 2 روز میں ہونے والی خون ریزی نے ہٹلر ، ہلاکو اور چنگیز خان کے مظالم کی یاد تازہ کردی ہے۔ حافظ محمد ادریس نے کہا کہ مصر کے دہشت ناک اور خونیں واقعات پر عرب ممالک کے شیوخ ، شہنشاہوں اور بادشاہوں کا رویہ انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ پاکستان رابطہ کونسل کے رہنما ڈاکٹر محمد خالد نے حکومت پاکستان اور وزیر اعظم کے موقف کو اطمینان بخش قرار دیا۔
اخبار -
|