|
افغان لویہ جرگہ نے امریکا افغانستان سیکیورٹی معاہدے کی منظوری دیدی ????? ?? جنگ 24-11-2013
افغانستان کے لویہ جرگے نے امریکا افغانستان سیکیورٹی معاہدے کی منظوری دے دی، افغانی صدر کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔افغان لویہ جرگے کے عمائدین کا کہنا ہے کہ افغان صدرحامد کرزئی معاہدے پرجلد از جلد دستخط کریں گے، معاہدے کے تحت امریکی فوجیوں پر افغانستان کی کسی عدالت میں مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا، امریکی افواج کو سنہ 2014 کے بعد افغان عدالتوں سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔اکتوبر سنہ دو ہزار تیرہ میں بظاہر صدر حامد کرزئی نے امریکا سے یہ معاہدہ طے کرلیا تھا کہ امریکہ افغان حکام سے صلاح مشورے کے بغیر افغان سر زمین پر حملے نہیں کرے گا۔اس سے پہلے امریکا نے کہا تھا کہ اگر امریکا اور افغانستان امریکی افواج کو استثنیٰ دینے پر متفق نہ ہوئے تو وہ سنہ 2014 کے بعد افغانستان سے اپنی افواج کو مکمل طور پر نکال لے گا۔
اخبار -
|