English - عربي
  صفحہ اول ويب سائٹ ہم سے رابطہ زائرين کا ريکارڈ
  فتوے -: روزے دار كا بواسير وغيرہ كے ليے مرہم اور كريم استعمال كرنا - فتوے -: کسی شخص نے فجرکے بعد یہ گمان کرکے کہ ابھی اذان نہیں ہوئی سحری کھا لی اس کا کیا حکم ہے؟۔ - فتوے -: چاند ديكھنے كا حكم - فتوے -: سيكسى سوچ كے نتيجہ ميں منى كا انزال ہونے سے روزہ باطل ہو جائيگا؟۔ - فتوے -: روزے كى حالت ميں ناك كے ليے سپرے استعمال كرنا - نخلستان اسلام -: فصل کاٹنے کا وقت قریب آگیا - نخلستان اسلام -: نجات کی کشتی قریب آگئی -  
ووٹ ديں
مغرب کی اسلام دشمنی کے اسباب میں سے ہے؟
اسلام اور مسلمانوں سے نفرت
صحیح اسلام سے عدم واقفیت
تطبیق اسلام کی صورت میں غیراخلاقی خواہشات پر پابندی
تمام سابقہ اسباب
سابقہ را? عامہ
فتوے -

افطاری کرنے میں جلدی کرنا سنت ہے

سوال

میرا سوال ہے کہ کیا افطاری کرنا فرض ہے کہ نہیں؟۔ جب مسلمان مغرب کے وقت مسجد میں افطاری کے دوران پہنچے تو کیا اس پر پہلے افطاری کرنا ضروری ہے اور پھر جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا یا کہ پہلے نماز پڑھے اور بعد میں افطاری کرے؟۔

مفتی

الشیخ محمد صالح المنجد، الاسلام سوال وجواب

جواب

الحمد للہ، سنت طریقہ یہ ہے کہ انسان افطاری میں جلدی کرے اور اسی چیز پر احادیث بھی دلالت کرتی ہیں۔ سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (لوگ جب تک افطاری میں جلدی کرتے رہیں گے ان میں خیر موجود رہے گی) (صحیح بخاری:1821)۔

تو جو چیز ضروری اور جلدی کرنے والی ہے وہ یہ کہ چند لقموں سے افطاری کر لی جائے تاکہ بھوک میں کمی واقع ہو اور پھر نماز پڑھی جائے اس کے بعد اگر چاہے تو کھانا کھا کر اپنی حاجت پوری کر لی جائے۔

اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی یہی فعل اور عمل تھا جس کی دلیل مندرجہ ذیل حدیث ہے۔

انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: (نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے پہلے چند ایک رطب (تازہ کھجور) پر افطار کیا کرتے تھے اور اگر رطب نہ ملتیں تو پھر چند کھجوریں کھا کر اور اگر کھجوریں بھی نہ ملتیں تو پھر چند گھونٹ پانی پی کر افطاری کر لیا کرتے تھے) (سنن ترمذی:632)۔

علامہ مبارکپوری رحمہ اللہ تعالی اس حدیث کی شرح میں فرماتے ہیں کہ: "اور اس حدیث میں افطاری جلدی کرنے کے جواز میں کمال کا مبالغہ پایا جاتا ہے"۔

واللہ تعالی اعلم

السنَّة تعجيل الفطر في الصيام UR



فتوے -

  • اخبار
  • ہمارے بارے ميں
  • نخلستان اسلام
  • بيانات
  • مسلم خاندان
  • موجودہ قضيے
  • کتابيں
  • حادثات
  • جہاد کا حکم
  • ملاقاتيں
  • ويب سائٹ کي خدمات
  • اپني مشکلات بتائيں
  • فتوے
  • ارئين کي شرکت