English - عربي
  صفحہ اول ويب سائٹ ہم سے رابطہ زائرين کا ريکارڈ
  فتوے -: روزے دار كا بواسير وغيرہ كے ليے مرہم اور كريم استعمال كرنا - فتوے -: کسی شخص نے فجرکے بعد یہ گمان کرکے کہ ابھی اذان نہیں ہوئی سحری کھا لی اس کا کیا حکم ہے؟۔ - فتوے -: چاند ديكھنے كا حكم - فتوے -: سيكسى سوچ كے نتيجہ ميں منى كا انزال ہونے سے روزہ باطل ہو جائيگا؟۔ - فتوے -: روزے كى حالت ميں ناك كے ليے سپرے استعمال كرنا - نخلستان اسلام -: فصل کاٹنے کا وقت قریب آگیا - نخلستان اسلام -: نجات کی کشتی قریب آگئی -  
ووٹ ديں
مغرب کی اسلام دشمنی کے اسباب میں سے ہے؟
اسلام اور مسلمانوں سے نفرت
صحیح اسلام سے عدم واقفیت
تطبیق اسلام کی صورت میں غیراخلاقی خواہشات پر پابندی
تمام سابقہ اسباب
سابقہ را? عامہ
فتوے -

امام كے جانے تك نماز تروايح ميں امام كى متابعت كرنا

سوال

نماز تراويح ميں جب گيارہ ركعت ادا كرنا راجح ہے، تو اگر ميں كسى ايسى مسجد ميں نماز تراويح ادا كروں جہاں اكيس ركعت ادا كى جاتى ہوں تو كيا ميرے ليے دس ركعت ادا كرنے كے بعد وہاں سے جانا جائز ہے، يا كہ افضل اور بہتر يہ ہے كہ ميں ان كے ساتھ اكيس ركعت ادا كروں؟۔

مفتی

الشيخ محمد صالح المنجد، الاسلام سوال وجواب

جواب

الحمد للہ، افضل تو يہ ہے كہ امام كے ساتھ نماز مكمل كى جائے حتى كہ امام مكمل كر كے جائے، چاہے وہ گيارہ ركعت سے بھى زيادہ ادا كرتا ہو، كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے فرمان كے عموم سے زيادہ ركعات كى ادائيگى جائز ہے:

فرمان نبوى ہے: (جس نے امام كے جانے تك اس كے ساتھ قيام كيا اللہ تعالى اس كے ليے سارى رات كے قيام كا اجروثواب لكھتا ہے) (سنن نسائى:1605)۔

اور ايك حديث ميں فرمان نبوى ہے: (رات كى نماز دو دو ركعت ہے، لہذا جب تمہيں صبح طلوع ہونے كا خدشہ ہو تو ايك ركعت پڑھ اسے وتر بنا لو) (رواہ السبعۃ، يہ الفاظ نسائى كے ہيں:1668)۔

ليكن اس ميں كوئى شك و شبہ نہيں كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى سنت پر عمل كرنا اولى اور افضل اور بہتر ہے، اور اجروثواب بھى اسى ميں زيادہ ہے كہ نماز كو لمبا كيا جائے اور اسے اچھے طريقہ سے ادا كيا جائے، ليكن جب معاملہ يہ ہو كہ امام زيادہ ركعات ادا كرے اور اس كى موافقت كا مسئلہ ہو تو مقتدى كے ليے افضل يہ ہے كہ وہ مندرجہ بالا احاديث كى بنا پر امام كے ساتھ ہى ادا كرے۔

واللہ اعلم

متابعة الإمام حتى ينصرف في التراويح UR



فتوے -

  • اخبار
  • ہمارے بارے ميں
  • نخلستان اسلام
  • بيانات
  • مسلم خاندان
  • موجودہ قضيے
  • کتابيں
  • حادثات
  • جہاد کا حکم
  • ملاقاتيں
  • ويب سائٹ کي خدمات
  • اپني مشکلات بتائيں
  • فتوے
  • ارئين کي شرکت